نئی دہلی (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں ملک کے لیے کانسہ کا تمغہ جیتنے والی خاتون باکسر لولینا بورگوہین کو مبارکباد دی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لولینا کا غیر متزلزل اور عزم قابل تحسین ہے ۔ مسٹر مودی نے بدھ کو ٹویٹ کیا، “لولینا بورگوہین نے اچھی طرح سے لڑا۔ باکسنگ رنگ میں ان کی کامیابی بہت سے ہندوستانیوں کے لیے تحریک ہے ۔ اس کا عزم اورحوصلہ قابل ستائش ہے ۔
Well fought @LovlinaBorgohai! Her success in the boxing ring inspires several Indians. Her tenacity and determination are admirable. Congratulations to her on winning the Bronze. Best wishes for her future endeavours. #Tokyo2020
— Narendra Modi (@narendramodi) August 4, 2021
کانسہ کاتمغہ جیتنے کے لئے انہیں مبارکباد۔ مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔ ” لوولینا بورگوہین بدھ کو سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک ترکی کی بسنیز سرمینیلی سے ہار گئیں، حالانکہ تیسرے نمبرپر رہنے کی وجہ سے انہیں کانسہ کا تمغہ حاصل ہوا۔ قابل ذکر ہے کہ لولینا ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کے لیے تمغہ جیتنے والی تیسری خاتون ایتھلیٹ ہیں۔ ان سے پہلے میرابائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں چاندی اور پی وی سندھو نے بیڈمنٹن میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے باکسر لوولینا کو ٹوکیو اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ ایک پیغام میں مسٹرنائیڈو نے کہا کہ لولینا کی مہارتیں ان کے روشن مستقبل کااشارہ ہیں۔ مسٹر نائیڈونے کہا، ‘‘ٹوکیواولمپک 2020 میں ویلٹرویٹ کیٹگری مکے بازی میں ملک کے لئے کانسہ کاتمغہ جیتنے پر لولینا بورگوہین کو دلی مبارک باد۔ آپ کی صلاحیت اورجوجھاروکھیل آپ کے روشن مستقبل کااشارہ ہے ۔ مستقبل کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات۔ ” راجستھان کے گورنر کلراج مشرا اور وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ٹوکیو اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر ہندوستانی خاتون باکسر لولینا بورگوہین کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ ہندوستان کے لیے کانسہ کا تمغہ جیتنے پر لولینا کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر مشرا نے کہا، “اپنے پہلے ہی اولمپکس میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، میری نیک تمنائیں۔ ” مسٹر گہلوت نے کہا کہ ٹوولیو اولمپکس میں خواتین کے باکسنگ کے 69 کلوگرام زمرے میں کانسہ کا تمغہ جیتنے کے لیے لولینا بورگوہین کو میری دلی مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ لولینا نے شاندار کارکردگی پیش کی ہے اور اس کے لیے پورے ملک کو ان پر فخر ہے ۔