نئی دہلی(محمد یامین؍ایس این بی):میونسپل کارپوریشن کے تحت جنتا کالونی کے ڈی بلاک میں واقع بیت الخلائوں کا استعمال نہ
ہونے سے وہ جگہ ویران ہوکر جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن گئی ہے جہاں پرہمہ وقت شراب نوشی اور سٹہ کا بازارگرم رہتاہے
جبکہ نزدیک میں تھانہ ہونے کے باوجود پولیس انتظامیہ کی بھی کوئی توجہ نہیں ہے۔ڈاکٹر ایم اے خان کا کہنا ہے کہ سرکاری بیت
الخلائیں ٹوٹ پھوٹ کر ویران ہونے پرگندگی غلاظت ،بدبواور تعفن سے مقامی لوگوں کا نہ صرف جینا بلکہ سانس لینا بھی دشوار ہورہا
ہے اور صاف صفائی ، دوائی ڈالنے و فاکنگ کا نظم نہ ہونے سے خطرناک مچھروں کی بہتات سے لوگ ڈینگو، چکن گنیا اور
ملیریابخارسے پریشان رہتے ہیںجبکہ اس جگہ پر اسکول و میٹرنٹی سینٹر کے قیام کا برسوں سے مطالبہ کیا جارہا ہے جس کی طرف
حکومت و عوامی نمائندے توجہ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ سماجی کارکن محمد خالد کا کہنا ہے کہ بیت الخلائوں کے نام پر کئی
بیگھہ اراضی بے کاروویران ہوگئی ہے جس پر جدید طرز سے میٹرنٹی سینٹر کا قیام عمل میں آجائے تو کئی کالونیوں کی خواتین کو دور
درازدوسرے علاقوں میں نہیں جانا پڑے گااور یہ تب ہی ممکن ہے جب کونسلر سچن شرما اور ایم ایل اے گو پال رائے توجہ دیں۔محمد
کمال جائسی کا کہنا ہے کہ اگر بیت الخلائوں کی بے مصرف جگہ پر مفادعامہ کے کام ہوجائیں توجنتا کالونی کے علاوہ نیو جعفر آباد
،جعفر آباد ، موج پور ،سبھاش پارک اور ویلکم وغیرہ کے لوگوں کو کافی سہولت ہوجائے گی۔حاجی اسرار احمد کا کہنا ہے کہ اس
ویران جگہ کا استعمال عوامی مفاد کے لئے بلا تاخیر ہونا چاہئے کیونکہ جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی سے ہماری ماں بیٹیوں کو عدم
و تحفظ کا شدید احساس رہتا ہے اور جرائم پیشہ عناصر، شرابیوں و جواریوں کی ہمہ وقت موجودگی سے یہاں کی نئی نسل پر منفی اثر
پڑرہاہے اوریہاں کے سرپرستوںکویہ خوف ستارہاہے کہ کہیں ان کے بچے بھی ان جواریوں اور شرابیوں کے جھانسے میں آکرغلط
راستے پر نہ چلے جائیں۔
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
- Sports & Entertainment
جنتا کالونی کی خالی اراضی جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ میں تبدیل، لوگوں میں خوف
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS