شہری ہوا بازی کا شعبہ بھی تنزلی کی راہ پر

0

نئی دہلی:ملک میں کے ہر شعبے کی اقتصادی صورتحال افسوسناک بنی ہوئی ہے۔ ملک میں ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں بھی بہتری نہیں آئی ہے۔ گزشتہ سالوں میں محض 3.74 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا، جو7 سال کی سب سے نچلی سطح ہے۔ ساتھ ہی 2014 کے بعد یہ پہلا موقع ہے، جب سال کے گھریلو روٹ پر مسافروں کی تعداد کی سالانہ  شرح نمو 10 فیصد سے کم رہی ہے۔ شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی طرف سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، سال 2019 میں گھریلو ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 14 کروڑ 41 لاکھ 71 ہزار رہی، جو 2018 کے 13 کروڑ 89 لاکھ 76 ہزار کے مقابلے میں محض 3.74 فیصد زیادہ ہے۔ یہ 2012 کی 3.48 فیصد کی کمی کے بعد مسافروں کی تعداد میں سب سے کم اضافہ ہے۔ اس سے پہلے 2018 میں شرح نمو 18.50 فیصد، 2017 میں 17.31 فیصد، 2016 میں 23.18 فیصد اور 2015 میں 20.34 فیصد رہی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS