’امریکہ نے روس کے 80 سائبر حملوں کی درخواستوں کا کوئی جواب نہیں دیا‘

0
Zeenews

واشنگٹن : (یو این آئی، اسپوٹنک) روس نے گذشتہ سال اور اس سال سائبر سیکیورٹی حملوں سے متعلق امریکہ کی 12 درخواستوں کا جواب دیا ہے،جب کہ اس سلسلے میں ماسکو سے آنے والے مجموعی طور پر 80 درخواستوں کا کوئی جواب نہیں ملا ہے۔
امریکہ میں روس کے سفیر اناطولی انتونوف نے اس بابت اسپوٹنک کو یہ اطلاع دی۔
مسٹر انتونوف نے کہا’’ویسے سائبر حملہ کے سلسلہ میں روس کے مجاز حکام کی درخواستوں پر امریکہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ سال 2020 میں سائبر سیکیورٹی حملوں کے 45 اور رواں سال کی پہلی ششماہی میں 35 واقعات ہوئے ہیں‘‘۔
روسی سفیر نے مزید کہا’’جہاں تک ہمارا تعلق ہے تو ہم نے گذشتہ سال امریکہ کی طرف سے دس اور اس سال دو درخواستوں کا جواب دیا ہے۔ ان سبھی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ملک کے پاس کام کرنے کے لئے بہت کچھ ہے‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS