یورپی یونین سے برطانیہ 01جنوری2021 کو باضابطہ الگ ہوگیا

    0

    لندن: برطانیہ آج یورپی یونین سے باضابطہ الگ ہوگیا،برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان نئے تجارتی تعلقات بھی استوار ہوگئے۔
    اس علیحدگی سے برطانوی شہریوں کے لئے روزگار کے موقع محدود اور اسٹوڈنٹس  کے لئے بیرون ممالک میں تعلیم بھی متاثر ہوگی۔
     اس سے قبل  یورپین یونین کے لیڈرز نے 24 دسمبر کو برطانیہ کے ساتھ طے پانے والے بریگزیٹ کے بعد کے تجارتی اور باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
    یوروپی یونین کی جانب سے یورو پی کمیشن کی صدر ارسلا وینڈر لین اور یورپین کونسل کے صدر چارلس مشیل جب کہ برطانیہ کی جانب سے وزیر اعظم بورس جانسن نے ان دستاویزات پر دستخط کیے تھے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS