نئی دہلی(یو این آئی): متحدہ عرب امارات (یواے ای ) کے وزیر مملکت برائے غیر ملکی تجارت ڈاکٹر تھانی بن احمد ال زعودی نے آج مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے ملاقات کی ۔ دونوں فریقوں نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط اقتصادی ، تجارتی تعلقات اور جامع اسٹریٹجک شراکتداری پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر تھانی بن احمد ال زعودی اور متحدہ عرب امارات کا ایک اعلیٰ سطحی وفد موجودہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے سمیت دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے مقصد سے بات چیت کے لیے نئی دہلی میں ہے ۔ جامع اقتصادی شراکتداری معاہدے (سی ای پی اے) کے پہلے دور کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
کووڈ 19وبا کے دوران بھی باضابطہ طورپر دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے نمائندوں کے دو طرفہ دورے ،دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستی کی عکاسی کرتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے تجارت نے سیتارمن سے ملاقات کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS