ٹرک نے کھڑے کنٹینر کو ماری ٹکر، تین افراد کی موت، دو زخمی

0

ریوا: (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا کے سوہاگی تھانہ حلقے میں ایک ٹرک نے کھڑی کنٹینر کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں تین افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق معاون تھانہ حلقے کے پہاڑ میں کل رات ایک کنٹینر بگڑ گیا جسے بنانے کے لیے کنٹینر کے نیچے گھس کر تین افراد کام کر رہے تھے۔ اسی دوران ریوا سے اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کی جانب جانے والے ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی، جس سے کنٹینر کی زد میں آنے سے تین افراد کے جائے وقوعہ پر موت ہو گئی، ان میں دو میکینِک اور ایک کنٹینر ڈرائیور تھا۔
اس جائے وقوعہ میں ٹکر مارنے والے ٹرک ڈرائیور اور خلاصی بھی زخمی ہو گئے، جنھیں علاج کے لیے تیونتھر کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے انھیں ریوا ریفر کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت سنتوش کیوٹ (40)، انگد ستنامی (38) اور چاند بابو (36) کے طور پر ہوئی ہے۔ ان میں سنتوش اور انگد میکینِک ہیں جو ضلع ستنا کے باشندے ہیں اور تیسرا چاند بابو کنٹینر کا ڈرائیور ہے۔
وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اس حادثے کی بابت اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ریوا کے سوہاگی میں ہوئے دردناک سڑک حادثے میں تین افراد کی بے وقت دردناک موت ہوگئی۔ مالک ان کی روحوں کو سکون اور اہل خانہ کو یہ صبر دے۔ زخمیوں کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS