دہلی کے صدربازار کے اطراف میں ٹریفک نظام درہم بر ہم

0

نئی دہلی (ایس این بی) : راجدھانی میں مقامی نمائندوں کی غفلت کے سبب سڑکوں پر غیرقانو نی قبضوں کی و جہ سے ٹریفک نظام درہم بر ہم ہونا عا م با ت ہو چکاہے ،جس کی وجہ سے اکثر وبیشتر مقامی و غیر مقامی باشندوں کو پر یشا نی کا سا منا کر نا پڑ تا ہے ۔اسی فہرست میںصدربازارکے اطراف پر بھی ٹریفک نظام خراب ہونے کی وجہ سے عوام بالخصوص آنے والے تاجروں کوخاصی پریشانی اٹھا نی پڑ رہی ہے ،لہٰذاکافی وقت سے یہاں پر آمدورفت کرنے والے لوگوں کو مستقل دقت اٹھا نی پڑتی ہے۔
دراصل حکومت بھی محض یقین دہانیوں کے علاوہ کوئی مستحکم قدم نہیں اٹھاتی، اگر وہ کوئی بہتر نظم بنادے تو مقامی لوگ و راہگیر پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ پہاڑی دھیرج سے صدر بازارواس کے آس پاس میں کچھ دکا نداروں نے 5سے 10فٹ دکانیںباہرنکال رکھی ہیں جس کے سبب اکثرو بیشتر ٹریفک نظام در ہم بر ہم رہتا ہے،نیز دوسرا اہم یہ کہ اس چوک پرپہاڑ گنج سے آنے والی گاڑیاں اوربہادر گڑھ روڈ کی جانب سے آنے والی موٹرسواروں کی وجہ سے چاروں طرف سے گاڑیاںایک سمت پر آکر رک جا تی ہیں۔ باشندوں نے بتایا کہ اہم وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بارہ ٹوٹی چوک کے اطراف میں ای رکشہ اور آٹووالوںنے اسٹینڈ بنا دیا ہے اور وہیںپولیس چوکی بھی ہے۔ لال کنواں،چائوڑی بازار ، فراشخانہ ،جی ـ۔بی روڈ،قطب روڈ،کھاری بائولی ، بلیماران ،فتحپوری چاندنی چوک ،مٹھائی پل،آزاد مارکیٹ وغیرہ جیسے سڑکوںپر بھی جام لگارہتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS