ملک میں کورونا جانچ  کی مجموعی تعداد 11 کروڑ کو عبور کر چکی ہے

0

نئی دہلی :یکم نومبر تک ملک میں کورونا وائرس سے روک تھام  کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹسٹ کے ذریعے متاثرہ افراد کا پتہ لگانے کی مہم میں جانچوں کی مجموعی  تعداد  11 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔
رواں سال 30 جنوری کو ملک میں عالمی وبا کا کوڈ 19 کا پہلا کیسز سامنے آیا تھا اوراس کے بعد حکومت نے ٹسٹ کا دائرہ بڑھایا اور کورونا کا پتہ لگانے اور وائرس کی روک تھام پر توجہ دی۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)کے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ یکم نومبر تک  کورونا ٹسٹ  کی مجموعی  تعداد 11 کروڑ 7 لاکھ 43 ہزار 103  ہوگئی ہے۔
یکم نومبر کو آٹھ لاکھ 55 ہزار 800  جانچ  کی گئی۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک میں 24 ستمبر کو ایک دن میں 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS