نئی دہلی: شمالی ہندوستان میں خون منجمد کرنے والی ٹھنڈ پڑ رہی ہے، جس کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہے۔ دارالحکومت دہلی میں دسمبر کی زبردست ٹھنڈ نے گزشتہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 1901 کے بعد دسمبر کا مہینہ دوسری بار اس قدر سرد ہونے والا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجۂ حرارت مزید گرسکتا ہے۔ دہلی میں درجۂ حرارت کم از کم 5 اعشاریہ 8 درج کیا گیا ہے۔ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 13 اعشاریہ 4 ڈگری درج کیا گیا ہے۔ جو کہ معمول کے مطابق 7 ڈگری کم بتایا جارہا ہے۔ دہلی میں گزشتہ 13 دنوں سے اس قدر ٹھنڈ پڑرہی ہے۔ اس سے قبل 1997 میں 17 دنوں تک مستقل زبردست ٹھنڈ پڑی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے قبل دسمبر کا درجۂ حرارت زیادہ سے زیادہ 20ڈگری سے کم 1919، 1929، 1961، اور1997 میں رہا ہے۔ اس سال دسمبر 2019 میں زیادہ سے زیادہ ابتک 19اعشاریہ 85 ڈگری درج کیا گیا ہے۔ جب کہ 31دسمبر تک 19 اعشاریہ 15 ڈگری پہنچنے کی امید ہے۔
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
دارالحکومت دہلی کا درجۂ حرارت مزید گرنے کا امکان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS