کابل ، 5 اکتوبر (یو این آئی/شنہوا) افغانستان کی نئی حکومت نے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایاکہ “امارت اسلامیہ افغانستان کی وزراء کونسل نے پیر کو اپنے اجلاس میں وزارت داخلہ کو پاسپورٹ اور تذکیرہ یا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔”
15 اگست کو طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کا اجرا روک دیا گیاتھا۔ تب سے اب تک ہزاروں لوگ بیرون ملک سفر کے لیے کابل میں محکمہ پاسپورٹ کے دروازے کھٹکھٹارہے ہیں۔
دریں اثنا، مقامی میڈیا نے منگل کو محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر عالم گل حقانی کے حوالے سے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کل 25000 پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے جن میں روزانہ تقریبا 6000 پاسپورٹ جاری کئے جائیں گے۔
طالبان حکومت پھر پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے کا عمل دوبارہ شروع کرے گی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS