کابل: (یواین آئی) شورش زدہ افغناستان سے امریکی اور اتحادی افواج کا انخلا تیزی سے جاری ہے۔ افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں میں تیزی کے بعد راجدھانی کابل پر بھی خوف کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق اب تک افغانستان کے دارالحکومت کابل اور 34 صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ کل 372 اضلاع میں سے 110 پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے،افغان فوج طالبان کی کارروائیوں کا مقابلہ تو کر رہی ہے مگر دارالحکومت کابل میں عام آدمی خوف کا شکار ہے۔
طالبان کابل سے کم و بیش 4 گھنٹے کے فاصلے پر لغمان کے علاقے میں موجود ہیں۔
دوسری جانب امریکی افواج کا انخلا تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور عالمی برادری کی طرف سے طالبان کی افغانستان میں کارروائیوں پر کوئی موثر ردعمل بھی سامنے نہیں آیا۔
بہرحال، افغانستان میں طالبان کے دبدبہ سے عام شہریوں میں زبردست خوف و ہراس پایاجاتا ہے۔
طالبان کا 34 صوبوں اور 110 اضلاع پر قبضہ،کابل کم وبیس 4 گھنٹے کے فاصلے پر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS