راجکوٹ کووڈ اسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ پر سپریم  کورٹ نے از خود  نوٹس لیا

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گجرات کے راجکوٹ میں واقع  ایک کووڈ اسپتال میں آگ لگنے  کے واقعہ پرازخود نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت اور گجرات حکومت سے جمعہ تک جواب طلب کیا ہے۔
جسٹس اشوک بھوشن،جسٹس آرسبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے کووڈ سے متعلق معاملوں کی سماعت کرتے ہوئے راجکوٹ واقعہ کا از خود نوٹس  لیتے لیا۔ جسٹس بھوشن نے سماعت کے دوران  کہا  کہ’’یہ تعجب خیز واقعہ ہے۔ یہ کوئی پہلا  واقعہ نہیں ہے۔ ہم اس  واقعہ کا ازخود نوٹس لے رہے ہیں۔‘‘
بنچ  نے کہاکہ کووڈ اسپتالوں میں آگ لگنے کے واقعات مسلسل ہورہے ہیں۔ اس سے واضح  ہے کہ اسپتالوں میں آگ لگنے کے واقعات کو روکنے اوران سے نمٹنےکے لئے مناسب طریقہ کار نہیں اپنایا جارہا ہے۔
عدالت نے اس کے ساتھ ہی مرکزی حکومت سے منگل تک اسپتال میں آگ کے واقعہ پر قابو پانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کوریکارڈ میں لانے کا حکم دیا۔ بنچ  نے حکومت گجرات سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS