لکھیم پور کھیری تشدد معاملے میں سپریم کورٹ نے آج شنوائی کی اپیل ٹھکرائی

0

نئی دہلی:(یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو لکھیم پور کھیری تشدد معاملے کے کلیدی ملزم آشیش مشرا کی ضمانت کے خلاف عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔
سپریم کورٹ اب اس معاملے کی شنوائی 15 مارچ کو کرے گا۔
چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عرضی گذار متوفی کسانوں کے لواحقین کے وکیل پرشانت بھوشن کی آج سماعت کی اپیل مسترد کر دی۔ بینچ نے کہا کہ یہ معاملہ 15 مارچ کو فہرست بند کیا گیا ہے اور اسی دن اس پر غور کیا جائے گا۔
بھوشن نے آج سپریم کورٹ میں “خصوصی ذکر” کے دوران درخواست کی کہ اتر پردیش میں لکھیم پور کھیری تشدد کیس کے ایک گواہ پر جمعرات کو حملہ کیا گیا تھا۔ اس لیے اس معاملے کے اہم ملزم آشیش کی ضمانت کے خلاف دائر غرضیوں کی سماعت آج ہونی چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS