مدرسہ اساتذہ تقرری معاملہ : سپریم کورٹ آئندہ ہفتے کرے گا سماعت

0

نئی دہلی:سپریم کورٹ مدرسوں میں اساتذہ کی تقرری معاملے میں مدرسہ انتظامی  کمیٹی کی عرضی  پر آئندہ  ہفتے سماعت کرے گا۔ سینئر وکیل  اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی  سربراہی  والی بنچ کے سامنے معاملے  کا خصوصی  ذکر کیا اور فوری سماعت کی درخواست  کی۔ 
سلمان خورشید نے دلیل پیش کی  کہ مغربی بنگال مدرسہ سروس کمیشن ایکٹ  کے تعلق سے  جسٹس ارون مشرا کی سربراہی والي  بینچ   کا  گذشتہ فیصلہ جسٹس آر ایف نریمن کی صدارت والی تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف ہے۔
سلمان خورشید نے اس معاملے کو بڑی بینچ  کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جسٹس بوبڈے نے کہا کہ اس معاملے میں اگلے ہفتے سماعت  کی جائے گی ۔
 واضح ر ہے کہ گذشتہ 6 جنوری کو جسٹس مشرا کی بنچ نے مدرسوں  میں اساتذہ کی تقرری کے لئے آزاد کمیشن  تشکیل دینے  سے متعلق مغربی بنگال مدرسہ سروس کمیشن ایکٹ 2008  کے  آئینی  جواز کو درست ٹھہرایا تھا۔ بینچ نے کہا تھا کہ اقلیتی اداروں کی فنڈنگ کرنے والی حکومتوں اور تنظیموں کو نہ صرف بھرتیوں  کے لئے سفارش کرنے کا حق ہوگا، بلکہ تقرری کا حق بھی ہوگا ۔ کولکتہ ہائی کورٹ نے مدرسہ سروس قانون   2008 کو آئین کے آرٹیکل 30 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے منسوخ  کر دیا تھا ۔ کمیشن کے ذریعے   تعینات  ہوئے اساتذہ اور ریاستی حکومت نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔  اب عدالتِ عظمیٰ  نے اس قانون کو  درست  ٹھہرایا ہے ۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS