سپریم کورٹ نے کووڈ۔ 19 انفیکشن کے مریضوں کے لئے عارضی’ان پیشنٹ‘سہولت کو منظوری دی

0

نئی دہلی : (یو این آئی) :سپریم کورٹ انتظامیہ نے کووڈ۔ 19 انفیکشن کی دوسری لہر کے زبردست قہر کے پیش نظر عدالت کے احاطے میں کورونا مریضوں کے لئے عارضی’ان پیشنٹ‘سہولت دستیاب کرائے جانے کو اصولی منظوری دے دی ہے۔
عدالت عظمی کے تعلقات عامہ کے آفیسر کی دی گئی جانکاری کے مطابق عدالت انتظامیہ نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے اقدام کو اصولی طور پر منظوری دے دی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سپریم کورٹ رجسٹری کے ملازمین کا مجوزہ سہولت شروع کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور دہلی حکومت کو خود فیصلہ کرنا پڑے گا کہ وہ اس سہولت کو کیسے دستیاب کرائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر دہلی حکومت اپنے اندازے کی بنیاد پر اور منظور شدہ بلیو پرنٹ کے مطابق مجوزہ جگہ پر’ان۔ پیشنٹ‘ سہولت شروع کرانے کے لئے آگے آتی ہے تو پھر عدالتی انتظامیہ کوڈ پروٹوکول کے مطابق حکومت کے متعلقہ اختیار کو مجوزہ مقام حوالے کردے گی-
واضح رہے کہ پیر کے روز ، ایس سی بی اے کے صدر سینئر ایڈووکیٹ وکاس سنگھ نے چیف جسٹس این وی رمن کو ایک خط لکھ کر عدالتی احاطے میں واقع ایڈووکیٹس چیمبرز بلاک میں کووڈ کیئر سنٹر چلانے کی اجازت طلب کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS