سپریم کورٹ نے کووڈ ٹیکہ کاری رجسٹریشن پر مرکز کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا

0
Image:NewsTree

نئی دہلی، یکم اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے انسدادکورونا(کووڈ۔19) کے رجسٹریشن کے لئے آدھار کارڈ کی لازمیت پر سوال اٹھانے والی ایک عرضی پر جمعہ کو مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔ جج ڈی وائی چندرچوڑ اور جج بی وی ناگرتنا کی بنچ نے آدھار کی لازمیت کے سوال سے متعلق ایک عرضی کی سماعت کے
بعد مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمی نے وکیل سدھارتھ شنکر شرما کی طرف سے دائر عرضی کی سماعت کرتے ہوئے آپ آدھار کارڈ کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس، راشن کارڈ، پین کارڈ، ووٹر شناختی کارڈ، پاسپورٹ وغیرہ دستاویز سے بھی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ عدالت نے کہاکہ کہی سنی باتوں پر مت جائیے خو د ’کو۔ون‘ ایپ پر جاکر دیکھئے کہ پہچان کے لئے کون کون سے متبادل ہیں۔
عرضی گزار کی طرف سے پیش وکیل مینک شریر ساگر نے کہاکہ ٹیکہ رجسٹریشن کے لئے ’کو۔ون‘ پر درخواست کے لئے شناخت کے سات متبادل موجود ہیں لیکن متعلقہ ادارے آدھار کارڈ کی مانگ کی ضد کرتے ہیں۔ انہوں نے عدالت سے کہاکہ اصلیت یہ ہے کہ آدھار کے علاوہ شناخت کے دیگر متبادل کو قبول نہیں کیا جارہا ہے۔ اس وجہ سے ٹیکہ سے محروم ہونے کا خطرہ بنا ہوا ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ آدھار کارڈ کے علاوہ شناخت کے دیگر دستاویزات کو قبول کرنے میں متعلقہ اداروں  ی طرف سے آناکانی کی جاتی ہے، جس سے ان کے ٹیکہ لگوانے کے حق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ اس حقیقت کے مد نظر حکومت کو ضروری ہدایات دینے کی درخواست عرضی میں کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS