سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کے معاملے کی سماعت پوری کی، فیصلہ محفوظ رکھا

0
سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کے معاملے کی سماعت پوری کی، فیصلہ محفوظ رکھا
سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کے معاملے کی سماعت پوری کی، فیصلہ محفوظ رکھا

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں بلقیس بانو کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہوگئی ہیں۔ جسٹس ناگارتھنا اور جسٹس اجل بھوئیاں کی بنچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ بنچ نے اس معاملے میں اصل ریکارڈ سمیت گجرات حکومت سے انگریزی ترجمہ پیر تک طلب کیا ہے۔ اس دوران گجرات حکومت نے وقت کی کمی کا حوالہ دیا۔

دراصل، سپریم کورٹ نے بلقیس بانو اور دیگر درخواست گزاروں کی 6 درخواستوں پر 11 دن تک سماعت کی۔ اس معاملے میں متاثرہ بلقیس یعقوب رسول کے علاوہ بلقیس بانو، سبھاشنی علی، مہوا موئترا، میران چڈھا بوروانکر، نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن اور اسمان شفیق شیخ نے درخواستیں داخل کی ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 2002 میں گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی۔ اس میں 11 لوگ مجرم ثابت ہوئے تھے۔ اب گجرات حکومت نے ان مجرموں کو سزا سے مستثنیٰ قرار دے دیا تھا جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ اس کی بہت مخالفت ہوئی، پھر معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا۔

مزید  پڑھیں: بٹلہ ہاوؐس انکاؤنٹر معاملے میں عارض خان کو بڑی راحت، نہیں ہوگی پھانسی

 27 فروری 2002 کو گجرات کے گودھرا اسٹیشن پر سابرمتی ایکسپریس کی کوچ کو جلا دیا گیا۔ کارسیوک اس ٹرین سے ایودھیا سے واپس آرہے تھے۔ جس کی وجہ سے کوچ میں بیٹھے 59 کار سیوکوں کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد گجرات میں فسادات پھوٹ پڑے۔ بلقیس بانو فسادات کی آگ سے بچنے کے لیے اپنی بیٹی اور خاندان کے ساتھ گاؤں چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS