سری لنکا کے کھلاڑی 2021 کے آخر تک قومی معاہدے پر دستخط کریں گے

0
Indian Express

کولمبو:(یو این آئی) اطویل بحث و مباحثے کے بعد بالآخر سری لنکا کے کھلاڑی سال کے آخر میں قومی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ اس سلسلے میں سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے کہا کہ اس بار پیش کئے گئے معاہدے میں پہلے کے کانٹریکٹ کی طرح کوئی دقت یا پریشانی نہیں ہے، جسے کھلاڑیوں نے شفافیت کی کمی کا الزام لگا کر مسترد کردیا تھا۔ ساتھ ہی ایس ایل سی نے اعلان کیا ہے کہ سینئر کھلاڑی اینجلو میتھیوز ان 18 کرکٹرز میں شامل نہیں جو قومی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔واضح رہے کہ ایس ایل سی نے مئی میں پانچ نکاتی گریڈنگ سسٹم کا انکشاف کیا تھا جس میں معاہدہ شدہ کھلاڑیوں کی تعداد 32 سے کم کر کے صرف 24 کر دی گئی تھی جس پر اس مجوزہ معاہدے کے فارمیٹ پر اختلافات جاری رہے، حالانکہ کھلاڑیوں نے انگلینڈ اور ہندوستان کے خلاف اپنی سیریز کے مدنظر عارضی انتظامات کے طور پر ٹور معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ یکم اگست سے شروع ہوئے قومی معاہدے کی مدت پانچ مہینے یعنی 31 دسمبر 2021 تک ہے۔
ایس ایل سی نے ایک ریلیز میں کہا کہ پینل کے ذریعہ کھلاڑیوں کو چار زمرے کے تحت اور کارکردگی، فٹنیس ، قیادت کی صلاحیت، سینئرٹی ، مہارت/ ضابطہ اخلاق اور مستقبل / حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی اہلیت جیسے معیارات کے ایک سیٹ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا تھا۔ معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے انفرادی کھلاڑیوں کے لئے معیارات اور پوائنٹ کی تقسیم کھلاڑیوں کو مشترک کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ فی الحال دنوشکا گناتلکا، نروشن ڈکویلا اور کشل مینڈس کو معاہدے میں شامل نہیں کیا ہے۔ تینوں کھلاڑیوں پر دورہ انگلینڈ کے دوران ٹیم کے بائیو ببل کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
معاہدے پر دستخط کرنے والے کھلاڑی:
دھننجے ڈی سلوا ، کوشل پریرا ، دیمتو کرونارتنے ، سورنگا لکمل ، داسون شناکا ، وانندو ہاسرنگا ، لستھ ایمبولڈینیا ، پاتھم نیسانکا ، لاہیرو تھریمانے ، دشمانتا چمیرا ، دنیش چندیمل ، لکشمن سنداکن ، وشوا فرنانڈو ، اوشادا مینڈس ، رمیش مینڈس ، لاہرو کمارا، اشین بنڈارا ، اکیلا دھننجے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS