غزہ: غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں۔ جس میں اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 500 ہو گئی۔ اسپتالوں اور شہری علاقوں پر حملوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے تو حماس اور اسرائیلی افواج کے درمیان گھمسان کی لڑائی بھی جاری ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے رات بھر زیر محاصرہ غزہ کی پٹی کے مختلف مقامات پر کیے گئے حملوں میں ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی خبر کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی قابض فوج کے قتلِ عام کے نتیجے میں کم از کم 11 فلسطینی جاں بحق اور کچھ زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں اور توپ بردار دستوں نے غزہ کے شیخ رداف، طفح اور شجائیہ محلوں میں اندھا دھند فائرنگ کی۔ اسرائیلی فوج کے دیر الابلاح میں بُریج پناہ گزین کیمپ اور غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر میں بے گھر افراد کے ایک گروپ کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی خبر کے مطابق قابض فوج کی جانب سے جنین کیمپ میں ڈراوّن سے کیے گئے حملے میں 3 فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 9 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
عینی شاہدین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جنین شہر اور کیمپ پر رات گئے سے درجنوں فوجی گاڑیوں، بلڈوزر، ہیلی کاپٹروں اور ڈراوّنزکے ذریعے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
اسرائیلی فوج نے شہر پر چاروں اطراف سے حملے کر کے جنین پناہ گزین کیمپ کو گھیرے میں لے لیا۔
اسرائیلی فوجی درجنوں فوجی گاڑیوں کے ساتھ مختلف مقامات سے جنین شہر میں داخل ہوئے اور ابن سینا ہسپتال کی ناکہ بندی کر دی۔
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ابن ِسینا اسپتال کو گھیرے میں لینے والے اسرائیلی فوجیوں کی تصاویر شیئر کیں، جن میں ایمرجنسی روم میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو بندوق کی نوک پر باہر نکالا گیا اور اور بہت سے لوگوں کو حراست میں لے لیا۔
فلسطین کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے اعلان کیا کہ توانائی کے وسائل کی کمی کے باعث غزہ کی پٹی میں لینڈ لائن، موبائل فون اور انٹرنیٹ مواصلاتی خدمات مکمل طور پر منقطع ہیں۔ غزہ کی پٹی میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے زیرِمحاصرہ شفا اسپتال میں 7 اپنے گھر کو ترک کرنےپر مجبور ہونے والے 7 ہزار سے زائد افراد، مریض اور طبی عملے کو پانی اور خوراک کی کمی کی قلت سےموت کے خطرے سے دو چار ہیں۔
مزید پڑھیں:اسرائیل نے آج بھی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا نہ کرنے دی
حزب اللہ نے سرحد پر اسرائیلی فوج کی چیک پوسٹوں پر حملوں کے بارے میں تحریری بیان دیا۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ سرحد پر واقع مسگاو ام، جل العالم، بیدا بلیدہ، یفتہ اور میتولا نامی اسرائیلی فوجی چوکیوں پر “مناسب ہتھیاروں” سے حملہ کیا گیا۔
(یو این آئی)