ماں، باپ کا رول بہت زیادہ

0

بچوں کو بڑا بنانے میں ماں، باپ کا رول بہت اہم ہوتا ہے۔ بچوں کو اعلیٰ تعلیم سے مزین کرنے کے لیے جتنی قربانیاں وہ دے سکتے ہیں، کوئی اور نہیں دے سکتا۔ کئی بار اساتذہ کا سلوک بچوں کو مایوس کر دینے والا ہوتا ہے، اس وقت ان کے لیے والدین کی رہنمائی، دلجوئی کی بہت اہمیت جاتی ہے۔ اس سلسلے میں تھومس ایلوا ایڈیسن کی مثال پیش کی جا سکتی ہے۔ دنیا بھر کے لوگوں کو اجالے میں زندگی بسرکرنے کے لیے بلب دینے والے تھومس کی زندگی اندھیرے میں ہی بسر ہوتی اور وہ وہ نہ کرپاتے جو انہوں نے کیا، اگر ان کی والدہ نے ان کی دلجوئی نہ کی ہوتی، کیونکہ ان کی ٹیچر نے تو انہیں ایک طرح سے ناکارہ ہی مان لیا تھا۔ کہانی اس طرح ہے کہ تھومس ایلوا ایڈیسن ایک دن اسکول سے گھر آئے، ماں کے ہاتھ میں ایک لیٹر پکڑاکر کہا کہ ٹیچر نے اسے صرف آپ کو پڑھنے کے لیے کہا ہے۔ لیٹر پڑھ کر ماں کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ تھومس کے پوچھنے پر ماں نے بتایا کہ لیٹرمیں اسکول والوں نے لکھا ہے، ’آپ کا بیٹا ذہین ہے۔ ہمارا اسکول اس کے لیے بہت چھوٹا ہے اور وہاں اچھے ٹیچرس بھی نہیں ہیں، اس لیے بہتر ہوگا کہ آپ اسے خود ہی پڑھائیں۔‘ اور ماں نے انہیں اس وقت تک پڑھایا جب تک ان کا انتقال نہ ہوگیا۔ تھومس ایلوا ایڈیسن بڑے آدمی بن گئے تھے۔ ایک دن ماں کے بستے سے انہیں ٹیچر کا خط مل گیا۔ اس میں لکھا تھا، ’آپ کے بیٹے کی ذہنی حالت اچھی نہیں ہے۔ ہم اسے اسکول آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اسے اسکول سے نکالا جا رہا ہے۔‘ لیٹر پڑھ کرتھومس ایلوا ایڈیسن رونے لگے۔ انہوں نے اپنی ڈائری میں لکھا، ’تھومس ایلوا ایڈیسن ذہنی طور پربیمار بچہ تھا۔ اس کی ماں نے اسے صدی کا ذہین شخص بنا دیا۔‘n

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS