نئی دہلی: ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں منگل کے روز لگاتار 17 ویں روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 80 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 20 پیسے اضافے کے ساتھ 79.76 روپے فی لیٹر ہوگئی جو 28 اکتوبر2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 55 پیسے اضافے کے ساتھ یہ 79.40 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر آگیا۔ پٹرول کے مقابلے ڈیزل کی قیمت میں تیزاضافے کی وجہ سے دونوں کی قیمتوں میں فرق صرف 36 پیسے کا رہ گیا ہے۔
7 جون سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان 17 دنوں میں دہلی میں پٹرول 8.50 روپے یعنی 11.93 فیصد اورڈیزل
10.01 روپے یعنی 14.43 فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔کولکتہ ،ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 18-18 پیسے اضافے سے 81.45 روپے ، 86.54 روپے اور 83.05 روپے فی لیٹرہوگئی۔
کولکاتہ میں ڈیزل 49 پیسے اضافے سے 74.63 روپے ، ممبئی میں 52 پیسے اضافے سے 77.76 روپے اور چنئی میں 48 پیسے اضافے سے 76.78
روپے فی لیٹر ہوچکا ہے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Regional
- Maharashtra & Goa
- Opinion & Editorial
- Politics
- Punjab & Haryana
- West Bengal & Odisha
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ 17 ویں دن بھی جاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS