قوم کا اصل سردار وہی ہوتا ہے جو خدمت گزار ہوتا ہے: سرفراز عالم

0

جامعہ حَسَنہ للبنات تلکوباڑی کے پروگرام میں اہل علم اور سیاسی دانشوران کی شرکت

ارریہ: (پریس ریلیز) جامعہ حسنہ للبنات تلکوباڑی کے احاطے میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سابق ایم پی سرفراز عالم نے بحیثیت خصوصی مہمان شرکت کی۔ اِس پروگرام میں ایم پی موصوف کے ساتھ علاقے کے چنیدہ اہل دانش اور ذی اثر سیاست داں شریک رہے، اِس موقع پر جامعہ حسنہ للبنات کی بچیوں نے مختلف موضوعات پر اُردو ہندی انگریزی میں تقاریر پیش کیں۔ اس کے بعد تاثرات کا سلسلہ جاری ہوا۔ سب سے پہلے مولانا سراج اس کے بعد مدثر صاحب ، اسی طرح محمد الیاس ، شبیر احمد، جناب توصیف ، نواز صاحب، محتسم صاحب، اسی طرح جناب ابھیناس صاحب یکے بعد دیگرے مختصر وقت میں اسٹیج پرا ئے۔ سبھوں نے منجملہ طور پر بانی جامعہ شیخ مفیض الدین صاحب کا عمیق قلب سے شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔ اور تعلیم کی اہمیت و افادیت پر جامع تاثرات پیش کئے۔
اخیر میں سرفراز عالم سابق ایم پی،ارریہ، عوام سے ہمکلام ہوئے اور بانی جامعہ ہذا کے کارنامے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے جہاں تک علم ہے کہ ارریہ میں لڑکیوں کا اس سے بڑا اور بہترین درسگاہ نہیں ہے۔ نیز طالبات کی اردو انگریزی زبان میں تقریریں سن کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کی اور ڈھیر ساری دعائیں دیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS