من پسند اور والدین کی پسند سے شادی کا تناسب، جانیں راز کی بات

0

اسلام آباد(ایجنسی): پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق اور لیگ اسپنر مشتاق احمد نے جیو نیوز کے پروگرام میں اپنی شادیوں سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔ جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ کے میزبان شہزاد احمد کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹرز سے پوچھا گیا کہ کتنے فیصد لوگ والدین کی پسند اور کتنے فیصد اپنی مرضی سے شادی کرتے ہیں؟ سابق کپتان انضمام الحق نے دوران شو بتایا کہ ان کی شادی 100 فیصد والدین کی مرضی سے ہوئی تھی۔مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ میں نے پسند کی شادی کی لیکن اس میں والدین کی مرضی بھی شامل تھی۔
سابق لیگ اسپنر نے بتایا کہ میری اہلیہ سے شادی سے پہلے ملاقات کی کہانی بھی بہت ہی دلچسپ ہے، ہم لوگ ایک عشائیے پر گئے ہوئے تھے، وقار یونس اور عاقب جاوید بھی میرے ساتھ تھے تو ایک خاتون ان سے آٹو گراف لے رہی تھیں۔ مشتاق احمد نے مزید بتایا کہ میں نے ان خاتون سے کہا کہ میں بھی تو کھلاڑی ہوں، آپ میرا آٹو گراف بھی تو لیں تو بس یہیں سے ہمارے درمیان دوستی کا آغاز ہوا اور پھر ہماری شادی ہو گئی۔
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 45 فیصد افراد والدین کی مرضی سے شادی کرتے ہیں اور 55 فیصد پسند کی شادی کرتے ہیں۔ اس سوال کے جواب میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 65 فیصد لوگ والدین کی مرضی سے شادی کرتے ہیں جبکہ 35 فیصد پسند کی شادیاں کرتے ہیں۔
عوام نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 85 فیصد لوگ والدین کی مرضی سے شادی کرتے ہیں اور پسند کی شادی کرنے والوں کی تعداد صرف 15 فیصد ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS