کورونا معاملوں کی شرح کم ہوکر 5.13 فیصد، ری کوری کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد

0

نئی دہلی : (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کی کی رفتار مسلسل سست پڑنے اور اس وبا کو شکست دینے والوں میں لگاتار اضافے سے سرگرم معاملوں کی شرح 5.13 فیصد رہ گئی ہے وہیں ری کوری کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد ہوگئی ہے۔
اس دوران سنیچر کو 33لاکھ 53ہزار 539افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 23کروڑ 13 لاکھ 22 ہزار 417 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 114460 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 88 لاکھ 9ہزار 339ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 98ہزار 232مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں ، جس سے کے ساتھ اب تک دو کروڑ 69لاکھ 84 ہزار 781 افراد ملک میں اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال معاملات 77ہزار 449کم ہو کر 14لاکھ 77ہزار 779 ہوگئے ہیں اور ان کی شرح 5.13 فیصد پر آگئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2677 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 46ہزار 759ہوگئی ہے ، جس کی وجہ سے اموات کی شرح جزوی اضافے کے ساتھ 1.20 فیصد ہوگئی ہے۔
مہاراشٹرا میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 8858 کم ہوکر 190878 ہوچکے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 21776 مزید مریضوں کی شفا یابی کے بعد ، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 5528834 ہوگئی ہے ، جبکہ 741مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 99512 ہوگئی ہے۔
کیرالا میں فعال معاملات میں 6884 کیکمی واقع ہوئی ہے اب یہ کم ہوکر 168049 ہوگئے ہیں اور 24003 مریضوں کی شفایابی کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2440642 ہوگئی ہے ، جبکہ 209 مزید مریضوں کی ہلاکت کے باعث اموات کی تعداد 9719 ہوگئی ہے۔
کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال معاملات میں 11911 کی کمی واقع ہوئی ہے ، اور ان کی تعداد 268296 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 365 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 31260 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2383758 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال معاملات میں 1329 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد کم ہو کر 6731 ہوگئی ہے۔ یہاں مزید 60مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 24557 ہوگئی ہے۔ وہیں 1397575 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
تلنگانہ میں 1710 معاملے ہم ہوکر 29208 رہ گئے ہیں جبکہ اب تک 3346 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 557162 افراد اس وبا سے نجات پاچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں سرگرم معاملے 5665 کم ہو کر 128108 پر آگئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 1609879 ہوگئی ہے جبکہ 11376 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تمل ناڈو میں سرگرم کیسوں کی تعداد 11505 کم ہوکر 257463 رہ گئی ہے اور 443مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 26571 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 1932778 مریض انفیکشن راحت پاچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 3439 فعال معاملات کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 19438 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے مزید 120 مریضوں کی موت کے سبب اموات کی تعداد 21151 ہوگئی ہے اور 1656763 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں کورونا کے سرگرم معاملات 2082 کم ہوکر 24895 پر آ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 941489 افراد کورونا سے ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ مزید 30مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 13192 ہوگئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں سرگرم معاملے 1545 کم ہوکر 11344 رہ گئے ہیں اور اب تک 764822 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 8295 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
پنجاب میں فعال کیسز 1823 کم ہوکر 24454 ہوگئے ہیں اور انفیکشن سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 538534 ہوگئی ہے جبکہ 14927 مریض دنیا کو الوداع کہہ گئے ہیں۔ گجرات میں ، سرگرم کیس 2023 کم ہو کر 20087 رہ گئے ہیں اور اب تک 9921 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 785378 مریض انفیکشن سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ہریانہ میں فعال کیس 1080 کم ہو کر 9974 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 8664 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 742999 افراد اس انفیکشن پر فتح حاصل کر چکے ہیں۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 8582 کم ہوکر 44441 کی سطح پر آگئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے 16152 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1358537 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ بہار میں فعال معاملات 681 کم ہو کر 9628 پر آئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5340 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 697229 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں 8631 ، اتراکھنڈ میں 6664 ، جھارکھنڈ میں 5046 ، جموں و کشمیر میں 4051 ، آسام میں 3621 ، ہماچل پردیش میں 3279 ،اوڈیشہ میں 2952 ، گوا میں 2744 ، پڈوچیری میں 1613، منی پور میں 872 ، چنڈی گڑھ768 ، میگھالیہ میں 652 ، تریپورہ میں 558 ، ناگالینڈ میں 422 ، سکم میں 268، لداخ میں 195، اروناچل پردیش میں 123 ، جزائر انڈومان اور نیکو بار میں 122 ،میزورم 53، لکشدیپ 38 اور دادر نگر حویلی اور دمن و دیو میں چار افراد فوت ہوئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS