فجی جزیرے میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس ہوئے

0
Image:Zee business

ہانگ کانگ : (ژنہوا) فجی جزیرے میں جمعہ کے روز درمیانہ درجہ کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مقامی وقت کے مطابق شام 04.25 بجے آئے زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز 25.6857 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 176.212 مغربی طول بلد پر اور سطح سے 35 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلےسے کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS