اوٹاوا(ایجنسیاں) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔جسٹن ٹروڈو نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ ویڈیو کا آغاز جسٹن ٹروڈو نے’سلام‘سے کیا اورکناڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کے مقدس مہینے کی مبارکباد دی۔جسٹن ٹروڈو نے ویڈیو پیغام میں کہا آج کناڈا اور دنیا بھر کے مسلمان رمضان
کے مقدس مہینے کو منانے کا آغاز کررہے ہیں۔ یہ عبادت کا وقت ہے، غور و فکر اور ضبط نفس کا وقت ہے اور اسلام کی بنیادی اقدار جیسے امن، ہمدردی اور سخاوت کو منانے کا وقت ہے۔پیغام کے آخر میں جسٹن ٹروڈو نے تمام عالم اسلام کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اپنے اہل خانہ کی طرف سے میں اور صوفی ان تمام لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں جو بابرکت اور پْرامن رمضان منارہے ہیں۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.