وزیراعظم نے ملک کی خاطر جان گنوانے والوں کو سلام کیا

0
Image:business-standard.com

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کو تقسیم ہند کے درد کی یاد کے دن کے موقع پر ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کردینے والے بہادروں کو یاد کرتے ہوئے انہیں سلام کیا۔مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا ’’ملک کی تقسیم کے درد کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ نفرت اور تشدد کی وجہ سے ہمارے لاکھوں بہنوں اور بھائیوں کو بے گھر ہونےپرمجبور ہونا پڑا اور اپنی زندگیاں گنوانی پڑیں۔ ان لوگوں کی جد و جہد اور قربانی کی یاد میں 14 اگست کو ’تقسیم ہند کے درد کی یاد کے دن‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ‘‘۔ انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا ’’تقسیم ہند کی ہولناک یاد کا یہ دن ہمیں نہ صرف تفریق،دشمنی اور بغض کے زہر کو ختم کرنے کے لئے صرف تحریک دے گا ، بلکہ اس سے یکجہتی، سماجی ہم آہنگی اور انسانی احساسات کو بھی تقویت ملے گی‘‘۔واضح رہے کہ 1947 میں اس دن ہندوستان کی تقسیم ہوئی اور پاکستان ایک الگ ملک کے طور پر وجود میں آیا تھا۔ ‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS