نئی دہلی: (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے مولانا وحید الدین خاں کے انتقال پر رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے جمعرات کو ٹوئٹ کرکے کہا ’’مولانا وحید الدین خان کے انتقال کی خبر سن کر دکھی ہوں۔ عالم دین اور روحانی امور پر گرفت رکھنے کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے معروف اسلامی اسکالر مولانا وحید الدین خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
کووند نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’مشہور اسلامی اسکالر مولانا وحید الدین خان کے انتقال سے ہمیں گہرا صدمہ پہنچا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا ’’مولانا وحیدالدین جنھیں پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا ، نے معاشرے میں امن ، ہم آہنگی اور اصلاحات میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے اہل خانہ،خیرخواہوں اور مداحوں سے میری تعزیت‘‘۔
Deeply grieved by the demise of renowned Islamic scholar Maulana Wahiduddin Khan. A recipient of Padma Vibhushan, Maulana Wahiduddin made significant contribution to peace, harmony and reforms in the society. My deepest condolences to his family and well-wishers.
— President of India (@rashtrapatibhvn) April 22, 2021
Saddened by the passing away of Maulana Wahiduddin Khan. He will be remembered for his insightful knowledge on matters of theology and spirituality. He was also passionate about community service and social empowerment. Condolences to his family and countless well-wishers. RIP.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 22, 2021
برادری کی خدمت اور انہیں سماجی طور پر بااختیار بنانے کے لئے ان میں جنون تھا۔ ان کے کنبے کے لوگوں اور اقلیتی خیر خواہوں سے میری تعزیت۔ خدا ان کی روح کو سکون دے۔ ‘