صدر،نائب صدر اوروزرائے اعلیٰ نے میرابائی کو مبارک باد پیش کی

0
The Hindu

نئی دہلی: (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزرائے اعلی نے ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کے لئے میڈل کاکھاتہ کھولنے والی ویٹ لفٹرمیرابائی چانو کو مبارکباد دی ہے۔
مسٹر کووند نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا، “میرابائی چانو کوٹوکیو اولمپکس 2020 میں ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیت کر میڈل کاکھاتہ کھولنے کے لئے دلی مبارکباد۔ ‘‘ 26 سالہ چانو نے اولمپک کے پہلے روز 49 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ وہ کسی اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون ویٹ لفٹر بن گئی ہیں۔ اس سے قبل کرنم ملیشوری نے سڈنی اولمپکس 2000 میں 69 کلو گرام ویٹ کیٹگری میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر میرابائی چانو سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ چانو کی کامیابی دوسرے کھلاڑیوں کے عزم کو تقویت بخشے گی۔ انہوں نے مزید کہا، “ٹوکیواولمپک میں ویٹ لفٹنگ کی 49 کلوگرام کیٹگری میں ملک کا پہلا چاندی کا تمغہ جیتنے پر میرابائی چانو کو دلی مبارکباد! آپ کی کامیابی سے دستے کے تمام کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔ آئندہ کی کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات۔ ”
راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے میرا بائی چانو کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرا بائی چانو پہلے ہی دن میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ پورے ملک کوان پر فخر ہے۔
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپش بگھیل نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ میرابائی چانو نے ہندوستان کو عالمی اسٹیج پر فخربخشا، جبکہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے لکھا ہے کہ ویٹ لفٹنگ کے 49 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کو فخرکاموقع دینے والیں ویٹ لفٹر میرابائی چانو کو دلی مبارکباد اورنیک خواہشات۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہم سبھی شہریوں کے لئے تاریخی دن ہے۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ میرابائی چانو نے اولمپک کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیت کر ویٹ لفٹنگ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ان کی اس کی حصولیابی پر ہر ہندوستانی کو فخر ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS