پاکستان نے افغانستان سرحد پر فوج کو تعینات کیا

0
The Defense Post

اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ راشد احمد نے کہا ہے کہ افغانستان سرحد کے آگے کی چوکیون سے نیم فوجی دستوں کو ہٹاکر باقاعدہ فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔
شیخ راشد احمد نے کہا کہ سرحد کے آگے کی چوکیوں سے فرنٹیئر کا نسٹیبولری،لیوس فورس اور دیگرمعاون فوج کو ہٹاکر وہاں فوج کو تعنیات کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبولری بلوچستان اور وزارت داکلہ کے تحت کام کرنے والے دیگرجوانوں کو سرحد سے واپس بلا لیا گیا ہے۔
شیخ راشد احمد نے کہا ’’اب سرحد پر نیم فوجی دستں کی جگہ باقاعدہ فوج کے جوان تعینات ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ سرحد پار غیر مستحکم صورتحال کے پیش نطر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق شیخ راشد احمد نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی مانگ کی مطابق افغانستان سے آنے والے پناہ گزینوں اور شدت پسندوں کو روکنے کے لئے سرحد پر فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS