صدرجمہوریہ چار روزہ دورے پر لکھنو میں

0

لکھنؤ:(یواین آئی) صدرجمہوریہ رام ناتھ یوپی اپنے چار روزہ دورے کے تحت جمعرات کوریاستی راجدھانی لکھنؤ پہنچ گئے۔گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ودیگر افسران نے چودھری چرن سنگھ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر صدرجمہوریہ کا استقبال کیا۔ائیر پورٹ سے صدر جمہوریہ راج بھون پہنچے۔
صدر جمہوریہ کے چار روزہ یوپی دورے کے شیڈول کے مطابق مسٹر کووند جمعرات کو لکھنؤ میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے نویں کنوکیشن تقریب میں شرکت کرکے اپنے دورے کا آغاز کریں گے۔27اگست کو وہ سروجنی نگر واقع کیپٹن منوج کمار پانڈے یوپی آرمی اسکول کے گولڈن جبلی میں شرکت کریں گے۔سال196 میں قائم آرمی اسکول کے فاونڈر سابق وزیر اعلی سنپورنانند کی آدم قد مورتی کی نقاب کشائی کریں گے اور ایک ہزار اہلیت واے سنپورنا نند آڈیٹوریم کا افتتاح کریں گے۔
صدر جمہوریہ آرمی اسکول گرلس ہاسٹل کے علاوہ انتظامی عمارت،کیڈیٹ میش کا بھی افتتاح کریں گے۔ مسٹر کوند 28اگست کو گورکھپور جائیں گے جہاں وہ ریاست کے پہلے آیوش یونیورسٹی کی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ گورکھناتھ یونیورسٹی کا بھی افتتاح کریں گے جس کے بعد وہ لکھنؤ لوٹیں گے۔ اگلے دن یعنی 29اگست کو صدر جمہوریہ اسپیشل پریسیڈیشیل ٹرین سے اجودھیا جائیں گے اور رام جنم بھومی میں پوجا ارچنا کریں گے۔ وہ اسی دن واپس لکھنو آجائیں گے اور اگلی صبح دہلی کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS