صدر اور وزیراعظم نے مرد ہاکی ٹیم کو دی مبارکباد

0

نئی دہلی: (یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔


صدر نے ٹویٹ میں کہا ’’ہماری مرد ہاکی ٹیم کو 41 سال بعد ہاکی میں اولمپک تمغہ جیتنے کے لئے مبارکباد۔ ٹیم نے غیر معمولی صلاحیت، استقامت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ تاریخی جیت ہاکی میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گی اور نوجوانوں کو کھیل میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی‘‘۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کے ذریعے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’ٹوکیو میں ہاکی ٹیم کی شاندار فتح پورے ملک کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ یہ تاریخی دن ہر ہندوستانی کو یاد رہے گا۔ کانسہ کا تمغہ جیتنے والی ہماری مرد ہاکی ٹیم کو مبارکباد۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ پورے ملک بالخصوص ہمارے نوجوانوں کے لیے ایک تحریک بنی ہے۔ ہندستان کو اپنی ہاکی ٹیم پر فخر ہے۔
یہ نیا ہندستان ہے، خوداعتمادی سے پر ہندوستان ہے۔ ہاکی ٹیم کو ایک بار پھر بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات‘‘۔
قابل ذکربات یہ ہے کہ ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے جمعرات کو ٹوکیو 2020 میں جرمنی کو4۔5 سے شکست دے کر 41 سال بعد اولمپک میں کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS