جہاز کو ٹکرا دینے کی دھمکی دینے والا پائلٹ گرفتار

0

واشنگٹن(ایجنسیاں) : امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ اڑانے والے پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پائلٹ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے طیارے کو بینن کاونٹی ایک بڑے سٹور سے ٹکرا دینے کی دھمکی دی تھی۔ اس طیارے نے ٹوپیلو شہر کی فضا میں کئی گھنٹے تک چکر لگائے اور دھمکی دی کہ وہ ایک بڑے سٹور سے طیارہ ٹکرا دے گا، تاہم دن کے وقت گیارہ بج کر پچیس منٹ پر مذکورہ طیارہ لینڈ کر گیا اور اسی دوران پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔یہ واقعہ بینن کاونٹی میں پیش آیا ہے جو ٹوپیلو شہر کے شمال مغرب میں 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ پائلٹ کو گرفتار کرنے والے حکام نے ابھی تک پائلٹ کی شناخت ظاہر کی ہے اور نہ ہی اس کے سٹور سے جہاز ٹکرا دینے کی دھمکی کی وجہ کے بارے میں کچھ بتایا ہے۔البتہ سٹی پولیس کے ایک بیان سے یہ معلوم ہوا ہے کہ پائلٹ نے چھ گھنٹے قبل نائن الیون ایمرجنسی پر کال کر کے دھمکی دی تھی کہ وہ چھوٹا طیارہ سٹور کے ساتھ ٹکرا دے گا۔ یہ کال ٹوپیلو میں ایک ایمرجنسی آپریٹر نے وصول کی۔اس دھمکی کے بعد متعلقہ سٹور اور قریبی گیس سٹیشن فوری طور پر خالی کر لیے اور شہریوں کو ان جگہوں سے دور رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ جبکہ دھمکی دینے کے بعد جہازشہر کو چھوڑ کر شمال مغرب کی طرف چلا گیا۔ٹوپیلو پولیس نے ابتدائی طور پر لوگوں کو ممکنہ جائے حادثہ سے دور رہنے کا کہہ کر خبردار کیا کہ ایک جہاز کی رفتار کے پیش نطر خطرے کی زد میں بڑا علاقہ بھی آ سکتا ہے۔
بعد ازاں یہ جہاز بڑے شاہانہ انداز میں فضا میں نمودار ہوا۔ اس یوٹیلیٹی طیارے کے طور پر بیچ کرافٹ کمپن نے بنایا تھا اور اس میں سات سے گیارہ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ پولیس حکام نے پائلٹ کو گرفتار کرنے کے علاوہ جہاز کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS