نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے میں شہید ہونے والوں کو یاد کیا گیا۔

0

ویلنگٹن(یو این آئی؍شنہوا) : نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے منگل کو 15 مارچ کو مسجد پر دہشت گردانہ حملے کے دوران فائرنگ میں مارے گئے ’شہیدوں‘کو یاد کیا گیا۔محترمہ آرڈرن نے ایک بیان میں کہاکہ ’ہم 15 مارچ کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں مارے گئے 51شہداء کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ان کا اعتراف کریں گے ۔ ان کی یاد کو محفوظ رکھنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہمارے ملک کو یہاں رہنے والوں کے لیے ایک بہتر گھر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔ ‘محترمہ آرڈرن نے کہا کہ حملے کے صرف 10 دن بعد ایک رائل کمیشن آف انکوائری قائم کیا گیا جس نے نیوزی لینڈ کو متنوع، محفوظ اور جامع ملک کے طور پر یقینی بنانے کے لیے 44 سفارشات پیش کیں۔انہوں نے بتایا کہ گن لائسنسنگ اور دیگر شعبوں میں بھی بہتری کے لیے کام جاری ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS