ایران کے ایجنٹوں سے نہیں لڑے گا اسرائیل
واشنگٹن(ایجنسیاں) : اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایرانی جارحیت سے لڑنے کے لیے اپنی حکمت عملی جاری رکھے گا خواہ عالمی طاقتیں ویانا مذاکرات میں ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچ جائیں۔اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بینیٹ نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ’ہم خود سے اپنی حفاظت کریں گے ،اگرچہ کوئی معاہدہ طے بھی پا جائے تو ہم اس کے پابند نہیں ، ہم تصرف میں اپنی آزادی برقرار رکھیں گے۔‘ایران پر پابندیوں میں نرمی کے خلاف علانیہ گفتگو کرتے ہوئے بینیٹ کا کہنا تھا کہ ’ہمارے اور امریکیوں کے درمیان ہر چیز پر اتفاق رائے نہیں ہوتا۔‘بینیٹ کے مطابق سمجھوتے کے تحت جو اربوں ڈالر تہران کے فاسد اور کمزور نظام کو بھیجے جائیں گے یہ ایک غلطی ہو گی۔ اس لیے کہ یہ رقم خطے میں امریکیوں اور ان کے حلیفوں کے خلاف دہشت گردی میں استعمال کی جائے گی۔ ایران اپنے ایجنٹوں کے ذریعے امریکیوں پر حملے کرے گا۔اسرائیلی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ’ایران انتہائی کمزور ہے اور اس کی کرنسی گرتی چلی جا رہی ہے۔ ملک میں پانی سے محرومی ہے اور حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔۔۔ ایران نہایت کمزور ہاتھوں کے ساتھ کھیل رہا ہے مگر وہ دھوکے باز ہے۔‘
نفتالی بینیٹ نے کہا کہ ’ماضی میں اسرائیل چال میں پھنس کر اخبوط (آکٹوپس) کے ہاتھوں سے لڑنے میں مصروف ہو گیا جب کہ اخبوط (آکٹوپس) کا سر تو خود ایران ہے ۔۔۔ ان (ایرانیوں) کا ہمارے خطے میں کوئی کام نہیں۔۔۔ میں ایران کو شام میں یا ہماری کسی بھی سرحد پر نہیں دیکھنا چاہتا ہوں۔‘
آکٹوپس کے سر کو کچلیں گے : اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی تہران کو دھمکی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS