روسی گیس پروجیکٹوں کے خلاف پابندیاں لگانے کی یوروپی یونین اور برطانیہ کی تیاری

0
GPPi

ماسکو (یو این آئی/ اسپوتنک) : یورپی یونین اور برطانیہ نئے روسی گیس پروجیکٹوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جو یوکرین پر روس کا حملہ ہونے کے بعد اس پر عائد کی جائیں گی۔فنانشیل ٹائمز کے مطابق یہ نئی پابندیاں امریکی تعاون سے تیار کی جا رہی ہیں اور ان کا مقصد مستقبل میں گیس پروجیکٹوں کے لیے فنڈنگ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو کم کرنا ہوگا۔ یہ پابندیاں نافذ ہونے کے بعد روسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے بی پی، ٹوٹل اور شیل جیسی یورپی بڑی کمپنیوں کو متاثر کریں گی۔گزشتہ چند ماہ میں، مغربی ممالک اور یوکرین نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ مبینہ طور پر حملے کی تیاری کے لیے اپنے فوجی یوکرین کی سرحد کے قریب جمع کررہا ہے ۔ روس نے بارہا اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اس کا یوکرین پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، حالانکہ اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ اسے اپنی سرزمین میں فوج منتقل کرنے کا حق ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS