کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 158.88کروڑ سے متجاوز

0

نئی دہلی (یو این آئی)ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 76لاکھ سے زیادہ لوگوں کووڈ ویکسین لگائی گئی، جس کے ساتھ ہی ٹیکہ لگانے والوں کی کل تعداد 158.88کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں 76لاکھ 35ہزار 229 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7بجے تک 158کروڑ 88لاکھ 47ہزار 554افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 2 لاکھ 82ہزار 970 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 18لاکھ 31ہزار ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.83فیصد ہے ۔ یومیہ کیسز کی شرح 15.13فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں ایک لاکھ 88ہزار 157مریض کو کووڈ سے شفایاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر3 کروڑ 55 لاکھ 83 ہزار 39مریض کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 93.88فیصد ہے۔ملک میں 8961 افراد کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں 18لاکھ 69 ہزار 642 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ اور اب تک 70کروڑ 74لاکھ 21ہزار 650لوگوں کی جانچ کی جاچکی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS