واشنگٹن ، ریو ڈی جنیرو ، نئی دہلی : ( یواین آئی) دنیا میں کورونا انفیکشن کی رفتار بڑھتی جار ہی ہے اور دنیا بھر میں اب تک 14.38 کروڑ سے زائد افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30.58 لاکھ سے زیادہ افراداس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 38 لاکھ 63 ہزار 870 ہوگئی ہے، جبکہ 30 لاکھ 58 ہزار 640 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 3.18 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ، جبکہ اس وبا سے 5.69 لاکھ مریض فوت ہوچکے ہیں ۔
دنیا میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دوسرے اور ہلاکتوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1،59،30،965 ہو گئی ہے ۔ وہیں 1،84،657 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل انفیکشن کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز ایک مرتبہ پھر بڑھ رہے ہیں اور یہاں اب تک 1.41 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ا س وبا سے 3.81 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ برازیل کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
فرانس انفیکشن کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے ، یہاں کورونا وائرس سے اب تک 54.36 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1.02 لاکھ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 46.73 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس وبا سے 1.04 لاکھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
برطانیہ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 44.11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 1.27 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک شدگان کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے ۔ ترکی میں اب تک 44.46 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 36،975 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 39.04 لاکھ ہوگئی ہے اور 1.17 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپین میں وبا سے 34.46 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 77،364 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں جرمنی دسویں نمبر پر ہے۔ یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 32.22 لاکھ ہوگئی ہے اور 80،938 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ارجنٹینا میں کورونا متاثرین کی تعداد 27.69 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس وبا سے 60،083 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا سے 27.18 لاکھ افراد کو متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 60083 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ کولمبیا میں کورونا سے 27.01 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 69،596 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
میکسیکو میں کورونا سے 23.15 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کے معاملے میں یہ تیسرے نمبر پر ہے ، یہاں اب تک وائرس سے 2.13 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس سے 23.11 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 67،913 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوکرین میں کورونا متاثرین کی تعداد 20.43 لاکھ ہوگئی ہے اور 43،035 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 17.19 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 57،954 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
انڈونیشیا میں بھی کورونا کیسز 16.20 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں ، جبکہ 44،007 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں متاثرین کی تعداد 16.09 لاکھ سے تجاوز کر گئی اور یہاں اب تک اس وائرس سے 28،711 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ جنوبی افریقہ میں 15.69 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 53،940 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ نیدرلینڈ میں کورونا سے اب تک 14.51 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور اس وبا سے 17،202 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 7.78 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 16،698 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ دوسرے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ،یہاں 7.32 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 10،683 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ چین میں اب تک 1،02،300 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 4845 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔