چنڈی گڑھ: پنجاب میں كووڈ -19 انفیکشن کے اب تک کل مریضوں کی تعداد آج 2000 سے زائد ہوگئی۔پنجاب حکومت کے آج شام یہاں جاری بلیٹن کے مطابق 38 افراد کی اب تک اس انفیکشن سے موت ہو چکی ہے اور 1794 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔بلیٹن کے مطابق آج ایک مریض کی جالندھر میں موت ہوئی ہے اور کورونا کے تین مثبت کیس سامنے آئے جن میں امرتسر، گرداس پور اور جالندھر سے ایک ایک معاملہ شامل ہے، جبکہ آج 152 مریض ٹھیک ہو کر گھر لوٹ گئے۔ ان میں سب سے زیادہ 88 لوگ لدھیانہ سے ہیں، جنہیں ٹھیک ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS