بہار میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7808

0

پٹنہ : بہار کے چوبیس اضلاع میں 143 لوگوں کے کووڈ۔19 کی زد میںا ٓنے سے ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7808 ہوگئی ہے ۔محکمہ صحت نے سموار دو پہر کو جاری اتوار دیر رات کی جانچ رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ مدھوبنی ضلع میں کورونا انفیکشن کے 23 معاملے،سہرسہ میں 18 ،دربھنگہ میں17 ، پٹنہ اور سمستی پور میں 16-16 ، کشن گنج میں 11 اور بھاگلپور،سیوان ، سپول اور ویشالی میں پانچ ۔ پانچ معاملے پائے گئے ۔
وہیں بکسر اور مدھے پورا میں چار۔ چار، بھوجپور اور سارن میں دو ۔دو اور اورنگ آباد ،بانکا ،گوپال گنج،جموئی،جہان آباد ،کٹیہار،لکھی سرائے ،نالندہ اور شیخ پورا میں ایک ۔ایک سمیت کل 143 لوگوں کے انفیکشن کا شکار ہونے کی تصدیق ہوئی جن میں 23 خواتین بھی شامل ہے ۔اس طرح بہارمیں کورونا سے متاثر لوگوںکی تعداد بڑھ کر 7808 ہوگئی ہے ۔
محکمہ کے مطابق متاثرین میں زیادہ تر دوسرینریاستوں سے آئے ہوئے لوگ ہیں جنہیں اسکریننگ کے بعد بلاک سطحی قرنطینہ سینٹرمیںرکھا گیا اور یہیں سے ان کے سیمپل کوجانچ کیلئے بھیجا گیا تھا۔
متاثرین کے رابطے میں آئے لوگوں کو الگ کر دیا گیا ہے ۔ ہوم قرنطینہ میں رہ رہے باہر سے آئے لوگوں کا گھر ۔ گھر سروے کیاجارہا ہے

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS