نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ تعداد 1,134 سے گھٹ کر 25,106 رہ گئی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 181 کروڑ 24 لاکھ 97 ہزار 303 افراد کو کووڈ ویکسین دی جاچکی ہے۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے ایک ہزار 549 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار 106 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.06 فیصد ہے جبکہ یومیہ کیسز کی شرح 0.40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں تین ہزار 652 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 24 لاکھ 67 ہزار 774 مریض کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا سے شفایابی کی شرح 98.74 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 84 ہزار 499 کووڈ ٹسٹ کیے گئے اوراس کے ساتھ ہی اب تک کل 78 کروڑ 30 لاکھ 45 ہزار 157 ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ-19 کی وجہ سے 31 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور شرح اموات 1.20 فیصد پر برقرار ہے۔
ریاست کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 336 سے گھٹ کر 6639 رہ گئے۔ اس کے ساتھ ہی 908 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 6453172 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 67339 پر مستحکم ہے۔
ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 171 سے گھٹ کر 5358 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں 283 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس جان لیوا وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7723288 ہو گئی۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 143767 تک پہنچ گئی ہے۔
ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 2037 پر رہ گئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران 143 مریض صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 3902640 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مزید دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 40037 ہو گئی ہے۔
ہندوستان میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد گھٹ کر 25,106
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS