نئی دہلی: (یو این آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم رہی جس کی وجہ سے فعال کیسز 62130 سے بڑھ کر 22.5 لاکھ ہو گئے۔ فی الحال ملک میں 22 لاکھ 49 ہزار 335 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 243495 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد اس وباسے نجات پانے والوں کی تعداد 3.68 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 3.06 لاکھ کیسز سامنےا ٓئے ہیں اور یہ ہفتے کے روز کے مقابلے 27 ہزار کم ہیں۔ قبل ازیں ہفتہ کو کورونا کے 3.33 لاکھ کیسز سامنے آئے تھے۔ ملک میں یومیہ پوزیٹیوٹی ریٹ اب 20.75 فیصد ہے۔ اس دوران اتوار کو 439 افراد کوروناکے مقابلے جان کی بازی ہار گئے۔ اتوار کو ملک میں 27 لاکھ 56 ہزار 364 افراد کو ویکسین کی ڈوز دی گئی۔ اب تک ملک میں تین کروڑ 68 لاکھ 4 ہزار 145 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ پیر کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 2249335 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 439 مریضوں کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 89 ہزار 848 ہو گئی ہے۔ دریں اثناء دو لاکھ 43 ہزار 495 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 68 ہزار 4145 ہوگئی ہے۔ ملک میں ریکوری ریٹ 93.07 فیصد پر آگئی ہے۔ اس دوران شرح اموات 1.24 فیصد ہے اور فعال کیسز کی شرح 5.69 فیصد ہے۔
کرناٹک میں 357826 فعال کیسز ہیں۔ ہفتہ کو یہاں 27349 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 22 ہزار 842 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 1274 ہو گئی ہے۔ اس دوران 19 مزید مریضوں کی موت ہوئی ہے اور ریاست میں اب تک 38582 افراد کی کورونا کے سبب موت ہو چکی ہے۔
مہاراشٹر میں 13384 فعال کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 2,97115 ہوگئی۔ اس دوران 27 ہزار 377 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 70 لاکھ 67 ہزار 995 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 44 مریضوں کی موت ہو گئی اور اس وبا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 14 21 15 ہو گئی ہے۔
کیرالا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 17411 فعال کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 265349 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 77 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 51816 ہو گئی ہے، جب کہ اب تک 5325932 مریض صتیاب ہو چکے ہیں۔
تمل ناڈو میں اس عرصے میں 6257 فعال کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 200954 ہو گئی ہے اور اس عرصے کے دوران مزید 40 مریضوں کی موت کی وجہ سے، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 37218 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 24283 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے ساتھ ہی کورونا سےنجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2895818 ہو گئی ہے۔
مغربی بنگال میں اس عرصے کے دوران زیادہ سے زیادہ 13474 فعال کیسز کےکم ہونے کے بعد ان کی کل تعداد 110183 پر آ گئی ہے اور مزید 36 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 20338 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1834724 مریض اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔
اتر پردیش میں کورونا کے 2885 فعال کیسز میں کمی کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 93757 ہو گئی ہے اور کووڈسے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1830006 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 23056 ہو گئی ہے۔
قومی راجدھانی دہلی میں گذشتہ دنوں سے فعال کیسز میں مسلسل کمی آئی ہے۔ دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 347 فعال کیسز میں کمی کے بعد ان کی مجموعی تعداد 54 ہزار 246 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 13 ہزار 510 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25 ہوگئی ہے۔ بڑھ کر 17 11 845 ہوگئی۔ دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 34 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 25620 ہو گئی ہے۔
آندھرا پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 10467 کیسز کے اضافے کے ساتھ، فعال کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 83610 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2082482 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید چار مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 14542 ہو گئی ہے۔
تلنگانہ میں فعال کیسز 895 سے بڑھ کر 32094 ہو گئے ہیں، جب کہ اس عرصے کے دوران ایک اور مریض کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4072 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 698649 لوگوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے۔
شمال مشرقی ریاست میزورم میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز کم ہو کر 9468 ہو گئے ہیں اور کورونا سے نجات پانےوالوں کی کل تعداد 150099 ہو گئی ہے، ج کہ یہاں ہلاکتوں کی تعداد 581 ہے۔
راجستھان میں کورونا کے 4209 فعال کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 93442 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 1027365 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 9095 ہو گئی ہے۔
اڈیشہ میں کورونا کے 2327 فعال کیسز کم ہونے کی وجہ سے ان کی کل تعداد 74532 پر آ گئی ہے۔ ساتھ ہی کورونا سے پاک افراد کی تعداد بڑھ کر 1121608 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 8520 ہو گئی ہے۔
چھتیس گڑھ میں کورونا کے 809 فعال کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 31990 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1049992 ہو گئی ہے اور اس دوران ہلاکتوں کی تعداد 13727 ہو گئی ہے۔
پنجاب میں کورونا کے فعال کیسز کم ہو کر 46 ہزار 472 ہو گئے ہیں اور کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 995 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 16 ہزار 978 ہو گئی ہے۔
گجرات میں فعال کیسز بڑھ کر 134837 ہو گئے ہیں اور اب تک 917469 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 10249 ہو گئی ہے۔
بہار میں 1730 فعال کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 17849 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 781488 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 12185 ہو گئی ہے۔
پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں کورونا کے فعال کیسز میں 2403 کے اضافے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 31310 ہو گئی ہے اور اب تک ریاست میں 361611 افراد اس مہلک وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں اور اس کی وجہ سے 7480 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ہندوستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد ہوئی 22.5 لاکھ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS