دہلی ہائی کورٹ میں جامعہ تشدد معاملے کی  اگلی سماعت 4فروری کو

0

جامعہ تشدد معاملے میں دہلی ہائی کوٹ نے مرکزی حکومت اور دہلی پولیس کو ٹوٹس جاری کیا ہے,ان سے پورے معاملے میں حلف نامہ مانگا گیا ہے ۔چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس سی ہری شنکر نے مختلف درخواستیں کی سنوائی کرتے ہوئے وزیر داخلہ ،دہلی پولیس اور جی این سی ٹی ڈی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا  ہے ۔
فی الحال کورٹ نے طالب علموں کی حمایت میں کوئی بھی حکم جاری کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ اس معاملے میں اگلی سماعت 4فروری کو ہوگی۔ آج کورٹ میں سماعت کے دوران عرضی داخل کرنے والوں کو کورٹ نے بتایا کہ پولیس غلط طریقے سے یونیورسٹی میں داخل ہوئی اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔
اس دوران طالب علموں کو چھوٹ آئیں اور جامعہ کے چیف پروکٹر نے پولیس کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی تھی ۔ تقریباٰ 52طلباء  اس معاملے میں شدید طور پر زخمی ہوئے ۔ پولیس کے ذریعہ حراست میں لیے گئے طلباء کو طبی سہولیات بھی مہیا نہیں کرائی۔
درخواست گزاروں نے کہا ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے۔ پولیس کو طلباء کے خلاف کارروائی سے روکا جائے،اور طلباء کے ساتھ مجرموں کی طرح برتاؤ نہ کریں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS