ممبئی۔حیدرآباد بُلٹ ٹرین 711کیلومیٹر کا سفر صرف 3.5گھنٹوں میں مکمل کرے گی

0

 ممبئی۔پونے۔حیدرآباد مجوزہ بُلٹ ٹرین کے کاموں کی تکمیل کے بعد اس ٹرین کے ذریعہ دو میٹرو شہروں کے درمیان 711کیلومیٹر کا سفر صرف 3.5گھنٹوں میں مکمل ہوسکے گا اور اس ٹرین کے ذریعہ 9.5گھنٹے مسافرین بچاسکیں گے۔موجودہ طورپر معمول کی ٹرین کے ذریعہ اس کا سفر 13گھنٹوں کا ہوتا ہے۔اراضی کے سروے کیلئے بولی اور امکانات توقع ہے کہ 5نومبر کو ہوں گے۔حیدرآباد۔پونے۔ممبئی ریل پروجیکٹ،جاریہ سال نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن(این ایچ ایس آر سی ایل)کے بُلٹ ٹرین کے سات ٹنڈرس کا حصہ ہے۔حیدرآباد بُلٹ ٹرین پروجیکٹ کے لئے ٹنڈرس 28اکتوبر کو طلب کئے گئے تھے۔حیدرآباد اور ممبئی کے درمیان 711کیلومیٹر کی مسافت کا احاطہ اس بُلٹ ٹرین کے ذریعہ اوسطا 320کیلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے کیاجائے گا۔موجودہ ٹرینیں فی گھنٹہ 80تا120کیلومیٹر کی رفتار سے چلائی جارہی ہیں۔مسافرین کیلئے سفر کا وقت توقع ہے کہ ان دونوں شہروں کے درمیان صرف 3.5گھنٹے ہوجائے گا۔ریلوے بورڈ نے پہلے ہی نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی آف انڈیا کومکتوب روانہ کرتے ہوئے سات ہائی اسپیڈ ریل کوریڈارس کی تفصیلات دینے کی خواہش کی ہے۔توقع ہے کہ پری۔بڈنگ میٹنگ،اس پروجیکٹ کے بولی دہندوں کے لئے 5نومبر کو 11بجے دن ہوگی۔یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوگی۔بولی دہندوں کو سیکوریٹی کے طورپر 2,22,843روپئے جمع کروانے ہوں گے۔اس پروجیکٹ میں 12اسٹیشن ہوں گے۔ان میں ممبئی(بی کے سی)،پنویل،نوی ممبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ،لوناوالا،پمپری۔چنچواڑ،پونے،بارامتی،شولاپور،گلبرگہ،ہمناآباد۔ظہیرآباد،سنگاریڈی اور حیدرآباد شامل ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS