کرناٹک،کیرالہ،اتر پردیش میں کورونا کے سب سے زیادہ سرگرم معاملے، دہلی میں کمی

0

نئی دہلی: (یواین آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک ، کیرالہ اور اترپردیش میں کورونا کے فعال معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ قومی دارالحکومت میں فعال معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ملک کی چھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے اور باقی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں اس کے معاملے میں اضافہ ہوا ہے۔
اس عرصے کے دوران کرناٹک ، کیرالہ اور اتر پردیش میں بالترتیب 20612 ، 17443 اور 9196 فعال معاملے ہوئے ہیں جبکہ دہلی اور مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 5447 اور 3149 فعال معاملوں میں کمی کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش میں 696 ، چھتیس گڑھ میں 936، لداخ میں 85 اور منی پور میں بھی پانچ فعال معاملے کم ہوئے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،86،452 نئے معاملے کے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 87 لاکھ 62 ہزار 976 ہوگئی۔ اس مدت کے دوران 2،97،540 مریض بھی صحتیاب ہوئے ہیں۔
ملک میں اب تک ایک کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار 418 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دریں اثنا ، فعال معاملوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ان کی تعداد 31،70،228 ہوگئی ہے۔ ایک ہی وقت میں مزید 3498 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2،08،330 ہوگئی ہے۔
ملک میں صحتیاب ہونے کی شرح کم ہوکر 81.99 فیصد پر آگئی ہے جو تشویش کی بات ہے اور فعال معاملوں کی شرح بڑھ کر 16.90 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح 1.11 فیصد پر برقرار ہے۔

ملک میں متعدد ریاستوں اور مرکز کے زیر اتنظام ریاستوں میں متاثرہ کورونا کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔
ریاست …… متحرک معاملے … صحت مند ………. … موت
انڈمان و نکوبار —— 165 ——– 5643 ——- 67
آندھرا پردیش ——– 114158 —- 962250 —— 7928
اروناچل پردیش —— 1112 —— 17085 ——– 59
آسام ————– 24451 —– 224194 —– 1281
بہار ————– 100822 —- 351162 —— 2480
چنڈی گڑھ ———— 6652 —— 34806 ——- 465
چھتیس گڑھ ——— 117910 —– 587484 ——- 8312
دادرو نگرحویلی دمن و دیو ——- 2081 —– 5249 — 4
دہلی ———– 97977 —— 1008537 —– 15772
گوا ————- 20898 ——- 65984 —— 1146
گجرات ———- 137794 —— 408368 ——- 7010
ہریانہ ———- 93175 —— 376852 —— 4118
ہماچل پردیش —– 17835 ——— 77634 ——- 1460
جموں وکشمیر —– 26144 ——– 144154 —– -2253
جھارکھنڈ ———- 55877 —— 169033 ——- 2540
کرناٹک ———- 349515 —— 1110025 —- 15306
کیرالہ ———– 284424 —— 1244301 —- 5229
لداخ ———— 1597 ——— 12129 ——- 140
لکش دیپ ———- 1276 ———– 1382 ——— 4
مدھیہ پردیش ——– 92077 —— 453331 —— 5519
مہاراشٹر ——— 672302 —– 3799266 —– 67985
منی پور ———– 1225 ——– 29690 ——– 400
میگھالیہ ———– 1531 ——– 14917 ——— 169
میزورم ———- 1123 ——— 4882 ——— 14
ناگالینڈ ———– 1073 ——– 12577 ——— 100
اوڈیشہ ———- 53084 —— 380400 ——– 2029
پڈوچیری ———— 8989 ——– 47645 ——— 793
پنجاب ———— 54954 —— 301047 ——- 8909
راجستھان ——— 169519 —— 407243 ——— 4084
سکم ——— 1247 ———- 6354 ———- 146
تمل ناڈو ——- 112556 —— 1021575 —— 13933
تلنگانہ ——– 77727 ——– 355618 —— 2261
تریپورہ ———– 1161 ———- 33612 ——- 396
اتراکھنڈ ——– 48319 ——– 124046 —— 2502
اترپردیش —— 309237 ——– 896477 —— 11238
مغربی بنگال —– 110241 ——- 689466 ——- 11248
کل ———— 3170228 —- 15384418 —– 208330

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS