چاند نظر نہیں آیا، جمعرات کو ہندوستان میں منائی جائے گی عیدالفطر

0

نئی دہلی: ہندوستان میں عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ جس کے بعد جمعرات کو ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔ دہلی جامع مسجد کے امام مولانا سید احمد بخاری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ منگل کے دن شوال کا چاند نظر ںہیں آیا، لہذا ہندوستان میں جمعرات کو عید منائی جائے گی۔

وہیں، لکھنئو چاند کمیٹی کے سربراہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے چاند نظر نہیں آنے کی تصدیق کی ہے۔

مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ لکھنؤ میں 9 اپریل کو چاند نظر نہیں آیا اور ہندوستان کے کسی دوسرے حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، اس لیے اعلان کیا جاتا ہے کہ 30 واں روزہ کل (10 اپریل) اور 11 اپریل کو منایا جائے گا۔ ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی۔”

وہیں دوسری طرف، آج شام حیدرآباد میں رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اپنی ماہانہ میٹنگ منعقد کی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے ممبر اسمبلی عباس کو والد مختار انصاری کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی اجازت دی

اس اجلاس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ منگل کے دن شوال کا چاند نظر نہیں آیا اسی لئے چہارشنبہ کو رمضان المبارک کو 30 واں روزہ رکھا جائے گا اور جمعرات کو یکم شوال ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS