وارن کے اعزاز میں ایم سی جی اسٹینڈ کا نام بدلا جائے گا

0

ملبورن (یو این آئی) : آسٹریلیا کے عظیم گیندباز شین وارن کے اعزاز میں ملبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں گریٹ سدرن اسٹینڈ کا نام بدل کر ایس کے وارن رکھا جائے گا۔عظیم اسپنر شین وارن کا گزشتہ روز تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا ۔ ان کی عمر 52 سال تھی۔ ان کے اعزاز میں ایم سی جی کے گریٹ سدرن اسٹینڈ کا نام بدل کر ایس کے وارن رکھا جائے گا۔ وکٹوریہ کے وزیراعظم ڈینیئل اینڈریوز نے اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وارن کی فیملی کو مطلع کیا ہے کہ حکومت شین وارن کو کرکٹ میں ان کی نمایاں خدمات پر اعزاز سے نوازے گی اور ایم سی جی سدرن اسٹینڈ کا نام تبدیل کرکے شین وارن اسٹینڈ رکھا جائے گا، جہاں انہوں نے اپنی ہیٹ ٹرک اور 700 ویں وکٹ حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا، “ایس کے وارن اسٹینڈ اس شاندار وکٹورین کھلاڑی کے لئے حقیقی خراج عقیدت ہوگی۔ شین وارن عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک تھے ۔ سبھی ان سے محبت کرتے تھے ۔ ان کے انتقال سے ہم سب کو گہرا دکھ ہوا ہے ۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ راڈ مارش کے انتقال کے اگلے دن ایسا ہو گا۔وارن نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 1992 میں ہندوستان کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کیا تھا۔ انہوں نے 145 ٹیسٹ کھیلے ۔ اس دوران انہوں نے 708 وکٹیں حاصل کیں۔ وارن نے 194 ون ڈے میچوں میں 293 وکٹیں حاصل کیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS