مسجد نبویؐ رمضان المبارک میں لاکھوں زائرین کے استقبال کیلئے پوری طرح تیار: عبدالرحمن السدیس

0

ریاض: مسجد نبویؐ میں حرمین شریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے رمضان المبارک کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے رمضان المبارک کے دوران تمام اداروں کے باہم تعاون پر زور دیتے ہوئے اس بات کی تاکید کی ہے کہ زائرین مسجد نبویﷺ خوشگوار یادیں اور بہترین تجربہ لے کر جائیں۔

شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ مسجد نبویؐ رمضان المبارک میں لاکھوں زائرین کے استقبال کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے خدمات فراہم کرنے والوں اداروں پر زور دیا ہے کہ زائرین مسجد نبویؐ کو بہترین ایمانی ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ پرسکون ماحول میں عبادت کرسکیں۔

یاد رہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آنے والے زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے منصوبے کا آئندہ ہفتے اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے غذائی امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ کر کے 104 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

شیخ عبد الرحمن السدیس نے مسجد نبویؐ میں اپنے دفتر میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دینی قیادتوں اور اداروں کے سربراہوں کی موجودگی میں اس بات پر زور دیا ہے کہ زائرین مسجد نبویؐ کے لیے دینی آگاہی، علمی دروس اور دیگر خدمات کو یقینی بنایا جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS