مدھیہ پردیش میں کانگریس نے جاری کیا منشور، خواتین کو ماہانہ امداد دینے سمیت 59 وعدوں کا ذکر

0
مدھیہ پردیش میں کانگریس نے جاری کیا منشور، خواتین کو ماہانہ امداد دینے سمیت 59 وعدوں کا ذکر
مدھیہ پردیش میں کانگریس نے جاری کیا منشور، خواتین کو ماہانہ امداد دینے سمیت 59 وعدوں کا ذکر

نئی دہلی: تمام سیاسی جماعتوں نے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ کانگریس نے مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لیے منشور جاری کر دیا ہے۔ کانگریس نے اپنے منشور کا نام وچن پتر رکھا ہے۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے سربراہ کمل ناتھ نے منگل کو ایم پی اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کا منشور جاری کیا۔ جس میں ریاست کے تمام شہریوں کے لیے 25 لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس، او بی سی کے لیے 27 فیصد ریزرویشن اور ریاست کے لیے آئی پی ایل ٹیم کی تشکیل سمیت کئی وعدے کیے گئے ہیں۔

مدھیہ پردیش کی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے اپنے 106 صفحات کے منشور میں 59 وعدوں کا ذکر کیا ہے۔ اس میں کسانوں، خواتین اور سرکاری ملازمین سمیت سماج کی تمام برادریوں کے لیے بڑے وعدے شامل ہیں۔ پارٹی کے منشور کو جاری کرتے ہوئے، کمل ناتھ نے کہا کہ ہم تمام لوگوں کے لیے 25 لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس کور فراہم کریں گے، جس میں 10 لاکھ روپے کا حادثاتی کور بھی شامل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ایک ٹیم ایم پی کی بھی ہوگی۔.

 

کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے بھی منشور میں کسانوں کے 2 لاکھ روپے تک کے قرضے معاف کرنے اور خواتین کو 1500 روپے ماہانہ امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ ہے انہوں نے 500 روپے میں ایل پی جی سلنڈر فراہم کرنے، اسکول کی تعلیم مفت کرنے، پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کرنے اور نوجوانوں کو دو سال تک 1500 سے 3000 روپے ماہانہ بے روزگاری الاؤنس دینے کا وعدہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اگر انڈیا الائنس 2024 میں اقتدار میں آتا ہے تو کون ہوگا وزیر اعظم امیدوار؟ ششی تھرور نے واضح کردیا

معلوم ہو کہ 230 رکنی مدھیہ پردیش اسمبلی کے لیے 17 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ کانگریس نے 15 اکتوبر کو امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر 144 امیدواروں کے ناموں کو منظوری دی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS